المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السائب مولى هشام بن زهرة , عن المغيرة باب: ابوسائب، ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18204
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ أَبِي السَّائِبِ، مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ , عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ , وَالْمُغِيرَةُ كَانَ فِي ذَلِكَ السَّفَرِ , قَالَ: فَذَهَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعْتُ أَثَرَهُ بِإِدَاوَةِ مَاءٍ , فَنَفَرْتُ لَهُ الطَّرِيقَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ "ترجمہ
ابوسائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے اور مغیرہ بھی اسی سفر میں تھے۔ فرماتے ہیں: ایک دن رسول اللہ ﷺ حاجت کے لیے گئے تو میں پانی کا برتن لے کر آپ ﷺ کے پیچھے چلا اور آپ ﷺ کے لیے راستہ صاف کیا، آپ ﷺ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔