المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن الزبير , عن المغيرة بن شعبة باب: عروہ بن زبیر کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18200
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ «أَنَّهُ صَحِبَ قَوْمًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَوَجَدَ مِنْهُمْ غَفَلَةً فَقَتَلَهُمْ , وَأَخَذَ أَمْوَالَهَمْ , فَجَاءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْبَلَهَا»ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کے والد بیان کرتے ہیں، مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مشرکین کی ایک جماعت کے ساتھ ہوئے تو انہیں ان میں غفلت نظر آئی، چنانچہ انہوں نے انہیں قتل کر دیا اور ان کا مال لے لیا، پھر اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لائے، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔