❮
❯
حدیث نمبر: 1820
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: أَصَابَ الْعَدُوُّ نَاقَةَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، ثُمَّ اشْتَرَاهَا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَعَرَفَهَا صَاحِبُهَا، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَهَا بِالثَّمَنِ الَّذِي اشْتَرَاهَا بِهِ مِنَ الْعَدُوِّ وَإِلَّا خَلَّى بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دشمن نے بنو سلیم کے ایک آدمی کی اونٹنی چھین لی، پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اسے خرید لیا، تو اس کے اصل مالک نے اسے پہچان لیا، وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، تو نبی کریم ﷺ نے اسے (یعنی اصل مالک کو) حکم دیا کہ وہ اسے اسی قیمت پر لے لے جتنی میں خریدار نے اسے دشمن سے خریدا تھا، ورنہ اونٹنی کو خریدار کے پاس رہنے دے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1820
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 204، حدیث 1833