المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن وهب الثقفي , عن المغيرة باب: عمرو بن وہب ثقفی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ رَجُلٍ يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ هَلْ أَمَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ مِنَ الصَّحَابَةِ سِوَى أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَ: نَعَمْ , كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرِ كَذَا وَكَذَا , فَلَمَّا كَانَ مِنَ السَّحَرِ ضَرَبَ عُنُقَ رَاحِلَتِي فَمَالَ وَمِلْتُ مَعَهُ , فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ قَالَ: «يَا مُغِيرَةُ حَاجَتَكَ» , قُلْتُ: لَيْسَ لِي حَاجَةٌ , قَالَ: «هَلْ مِنْ مَاءٍ؟» فَدَعَا بِإِدَاوَةٍ أَوْ سَطِيحَةٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ ذَهَبَ يَحْسِرُ عَنْ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَتْ كُمُّ جُبَّةٍ شَامِيَّةٍ كَانَتْ عَلَيْهِ , فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ , وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ , وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ , قَالَ: ثُمَّ انْتَهَيْنَا إِلَى النَّاسِ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَقَدْ أَمَّهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَقَدْ صَلَّى بِهِمُ رََكْعَةً، فَذَهَبْتُ أُوذِنُهُ فَنَهَانِي , فَصَلَّيْنَا الَّذِي أَدْرَكْنَا , وَقَضَيْنَا الَّذِي سُبِقْنَا "عمرو بن وہب ثقفی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ کی امامت صحابہ میں سے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سوا کسی اور نے بھی کی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں فلاں فلاں سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا، جب سحر کا وقت ہوا تو آپ ﷺ نے میری سواری کی گردن پر (ہاتھ) مارا، پھر آپ ﷺ (راستے سے) ایک طرف مڑے اور میں بھی آپ ﷺ کے ساتھ مڑ گیا۔ آپ ﷺ نے قضائے حاجت کی، پھر فرمایا: ”اے مغیرہ! تمہیں حاجت ہے؟“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی حاجت نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا پانی ہے؟“ چنانچہ آپ ﷺ نے ایک برتن یا مشکیزہ منگوایا، اپنے ہاتھ اور چہرہ دھویا، پھر اپنے بازو کھولنے لگے تو آپ ﷺ کے پہنے ہوئے شامی جبے کی آستین تنگ تھی، تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ جبے کے نیچے سے نکال کر دھوئے، اپنی پیشانی کا مسح کیا، اور موزوں پر مسح فرمایا۔ فرماتے ہیں: پھر ہم لوگوں کے پاس پہنچے تو نماز کھڑی ہو چکی تھی اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، اور انہیں ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ میں انہیں نبی کریم ﷺ کی آمد کی اطلاع دینے گیا تو آپ ﷺ نے مجھے روک دیا۔ چنانچہ جو رکعت ہمیں مل گئی وہ ہم نے پڑھی، اور جو رہ گئی تھی وہ پوری کی۔