المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة , عن المغيرة باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18143
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَزَّازُ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، قَالَ: " صَلَّى الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ فَسَبَّحُوا بِهِ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ , فَلَمَّا فَرَغَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ترجمہ
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی، وہ پہلی دو رکعتوں میں کھڑے ہو گئے تو لوگوں نے انہیں سبحان اللہ کہہ کر متوجہ کیا، مگر وہ اپنی نماز میں آگے بڑھ گئے۔ جب فارغ ہوئے تو سجدہ سہو کے دو سجدے کیے اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح کیا تھا۔“