المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن علاقة , عن المغيرة باب: زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عُمَرَ، ح وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَا , ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، يَقُولُ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ , لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ , فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَادْعُوا اللهَ وَصَلُّوا حَتَّى تَنْكَشِفَ»ترجمہ
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن زدہ نہیں ہوتے، جب تم انہیں (گرہن زدہ) دیکھو تو اللہ سے دعا کرو اور نماز پڑھو یہاں تک کہ (گرہن) دور ہو جائے۔“