المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن عبيد , عن المغيرة باب: ثابت بن عبید کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18122
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ، ثَنَا أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فَلَمْ يَجْلِسْ فِي الثَّانِيَةِ , فَسَبَّحَ بِهِ الْقَوْمُ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ , فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى الْقَوْمِ فَقَالَ: لَوْ سَبَّحْتُمْ قَبْلَ أَنْ أَسْتَوِيَ قَائِمًا جَلَسْتُ , وَلَكِنْ هَكَذَا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ترجمہ
ثابت بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دوسری رکعت میں نہیں بیٹھے، تو لوگوں نے انہیں متوجہ کرنے کے لیے ”سبحان اللہ“ کہا، مگر وہ اپنی نماز میں آگے بڑھ گئے۔ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی تو سجدہ سہو کے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اگر تم میرے پوری طرح کھڑے ہونے سے پہلے سبحان اللہ کہہ دیتے تو میں بیٹھ جاتا، لیکن رسول اللہ ﷺ نے بھی ہمیں اسی طرح نماز پڑھائی تھی۔“