المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبيدة , عن المغيرة بن شعبة باب: سعد بن عبیدہ کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18121
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ فَنَزَلَ لِحَاجَتِهِ فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ , وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ ضَيِّقَةٌ , فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ خُفَّيْهِ»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ اپنے کسی غزوے میں تھے کہ آپ ﷺ قضائے حاجت کے لیے اترے، تو میں آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی لے آیا۔ آپ ﷺ نے ایک تنگ جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، میں نے آپ ﷺ پر پانی ڈالا، آپ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“