المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن ربيعة الوالبي، عن المغيرة باب: علی بن ربیعہ والبی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18098
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ بِالْكُوفَةِ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيُّ، فَزَعَمَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ قَامَ فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُعْتَمِدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ يُعَذَّبُ مَا نِيحَ عَلَيْهِ»ترجمہ
علی بن ربیعہ والبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: کوفہ میں سب سے پہلے جس پر نوحہ کیا گیا وہ قرظہ بن کعب انصاری رضی اللہ عنہ تھے، تو (بتایا گیا کہ) مغیرہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“
اور میں نے آپ ﷺ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس پر نوحہ کیا جائے، اسے اس نوحے کے سبب عذاب دیا جاتا ہے۔“