حدیث نمبر: 1809
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْمَسْجِدَ فَرَآهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ. قَالَ: «مَا لَهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمُسٍ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ»
ترجمہ

تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا کہ اپنے ہاتھ اس طرح اٹھا رکھے ہیں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1809
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 202، حدیث 1822