المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم باب: اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18075
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ أَنَا عَنْهُ - يَعْنِي الدَّجَّالَ - فَقَالَ: «إِنَّهُ لَا يَضُرُّكَ» ، قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ مَعَهُ نَهْرًا وَكَذَا، قَالَ: «هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کسی نے نبی کریم ﷺ سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ سوال نہیں کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ ایک نہر ہو گی اور ایسا ایسا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں معمولی ہے۔“