المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سعيد، عن وراد باب: ابوسعید کی وراد سے روایت
حدیث نمبر: 18058
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: أَنْبَأَنِي وَرَّادٌ، كَاتَبُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، كَتَبَ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ: أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: كَانَ إِذَا صَلَّى فَفَرَغَ قَالَ: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ - قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَأَظُنُّهُ قَالَ: - لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ "ترجمہ
وراد، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب، بیان کرتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو لکھا: مجھے کوئی ایسی بات لکھ بھیجو جو تم نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو، تو انہوں نے انہیں لکھا: آپ ﷺ جب نماز پڑھ کر فارغ ہوتے تو فرماتے: ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی۔“