المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مكحول الشامي، عن وراد باب: مکحول شامی کی وراد سے روایات
حدیث نمبر: 18057
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا أَبُو عَوْنٍ الزِّيَادِيُّ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ مُكَسِّرٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَرَّادٍ، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ، كَتَبَ إِلَى الْمُغِيرَةِ يَسْأَلُهُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ؟ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»ترجمہ
معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ رضی اللہ عنہ کو لکھ کر پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہوتے وقت کیا فرمایا کرتے تھے؟ تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھا کہ آپ ﷺ سلام پھیرتے وقت فرماتے: ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی۔“