المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب تميم بن طرفة الطائي، عن جابر بن سمرة باب: تمیم بن طرفہ طائی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1798
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟» فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟ قَالَ: «يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْمُقَدَّمَةَ وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ»ترجمہ
تمیم بن طرفہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”کیا تم اس طرح صف نہیں باندھتے جیسے فرشتے اپنے رب کے پاس صف باندھتے ہیں؟“ تو لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ، فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صف باندھتے ہیں؟ فرمایا: ”وہ اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔“