المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب تميم بن طرفة الطائي، عن جابر بن سمرة باب: تمیم بن طرفہ طائی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1797
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تَصُفُّونَ خَلْفِي كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟» قَالُوا: وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ؟ قَالَ: «يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْمُقَدَّمَةَ وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ»ترجمہ
تمیم طائی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میرے پیچھے اس طرح صف نہیں باندھتے جیسے فرشتے اپنے رب کے پاس صف باندھتے ہیں؟“ لوگوں نے کہا: فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صف باندھتے ہیں؟ فرمایا: ”وہ اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔“