المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ماعز التميمي باب: سیدنا ماعز تمیمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17941
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ حَيَّانَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مَاعِزٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الْإِيمَانُ بِاللهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِهِ» ، ثُمَّ أَرْعَدَتْ ثُمَّ قَالَ: مَهْ؟ قَالَ: «ثُمَّ عَمَلٌ هُوَ أَفْضَلُ مِنْ سَائِرِ الْأَعْمَالِ إِلَّا كَمَثَلِ حَجَّةٍ بَارَّةٍ»ترجمہ
سیدنا ماعز تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا، اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ پھر سائل کی ٹانگ کانپنے لگی، پھر اس نے کہا: پھر کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر ایک ایسا عمل جو باقی تمام اعمال سے افضل ہے سوائے مقبول حج کے مثل کے۔“