المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مهاجر بن قنفذ التيمي ويقال لقنفذ: شارب الذهب، قنفذ بن عمير بن جدعان بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب " باب: سیدنا مہاجر بن قنفذ تیمی رضی اللہ عنہ (قنفذ کو شاربِ ذہب بھی کہا جاتا ہے؛ وہ قنفذ بن عمیر بن جدعان بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب ہیں)
حدیث نمبر: 17912
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرَاطِيِسِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ طَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ مُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمْتُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَلَمَّا فَرَغَ رَدَّ عَلَيَّ واعْتَذَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: «إِنْهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَذْكُرَ اللهَ وَأَنَا عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ»ترجمہ
سیدنا مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا، آپ وضو کر رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے جواب نہ دیا، جب آپ فارغ ہوئے تو میرے سلام کا جواب دیا اور مجھ سے معذرت کرتے ہوئے فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں نے ناپسند کیا کہ بغیر طہارت کے اللہ کا ذکر کروں۔“