المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مهاجر بن قنفذ التيمي ويقال لقنفذ: شارب الذهب، قنفذ بن عمير بن جدعان بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب " باب: سیدنا مہاجر بن قنفذ تیمی رضی اللہ عنہ (قنفذ کو شاربِ ذہب بھی کہا جاتا ہے؛ وہ قنفذ بن عمیر بن جدعان بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب ہیں)
حدیث نمبر: 17910
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ح وَحَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنَا حُمَيْدٌ، وَغَيْرُهُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبُولُ - أَوْ قَالَ: مَرَرْتُ بِهِ وَقَدْ «بَالَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ حَتَّى فَرَغَ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ»ترجمہ
سیدنا مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ پیشاب کر رہے تھے - یا راوی نے کہا: میں آپ کے پاس سے گزرا جبکہ آپ ”پیشاب کر چکے تھے - تو میں نے آپ کو سلام کیا، آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا یہاں تک کہ اپنے وضو سے فارغ ہو گئے، پھر میرے سلام کا جواب دیا۔“