المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاشع بن مسعود السلمي باب: سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17897
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي قَالَا: ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي مُجَاشِعٌ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَخِي مَعْبَدٍ لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَقَالَ: «ذَهَبَ أَهْلُ الْهِجْرَةِ بِمَا فِيهَا» ، فَقُلْتُ: فَعَلَى أَيِّ شَيْءٍ تُبَايِعُهُ؟ قَالَ: «أُبَايِعُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ - أَوِ الْإِيمَانِ - وَالْجِهَادِ» فَلَقِيتُ مَعْبَدًا بَعْدُ، فَسَأَلْتُهُ - وَكَانَ أَكْبَرَهُمَا - فَقَالَ: صَدَقَترجمہ
سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے بھائی معبد کو لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تاکہ وہ ان سے ہجرت پر بیعت لیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہجرت کرنے والے تو اس کا اجر لے چکے۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر آپ انہیں کس چیز پر بیعت لیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں انہیں اسلام - یا ایمان - اور جہاد پر بیعت لیتا ہوں۔“ بعد میں میری ملاقات معبد سے ہوئی، تو میں نے ان سے اس واقعے کی تصدیق پوچھی - وہ دونوں بھائیوں میں بڑے تھے - انہوں نے کہا: انہوں نے سچ کہا۔