المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مشرح أبو ميل باب: سیدنا مشرح ابومیل رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17893
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُوسَى السَّامِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، عَنْ مِيلٍ بِنْتِ مِشْرَحٍ، قَالَتْ: رَأَيْتُ أَبِي «قَلَّمَ أَظْفَارَهُ، ثُمَّ دَفَنَهَا» وَقَالَ: أَيْ بُنَيَّةُ، «هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ»ترجمہ
سیدنا مشرح ابومیل رضی اللہ عنہ کی بیٹی میل بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ ”انہوں نے اپنے ناخن کاٹے، پھر انہیں دفن کر دیا“ اور فرمایا: اے میری بیٹی! ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔“