المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مرة الفهري " وهو مرة بن عمرو بن حبيب بن وائلة بن عمرو بن شيبان بن محارب بن فهر أسلم يوم الفتح " باب: سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ (آپ مرہ بن عمرو بن حبیب بن وائلہ بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر ہیں، فتح مکہ کے دن اسلام لائے)
حدیث نمبر: 17890
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنِي أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ بِنْتِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ إِذَا اتَّقَى مَعِي فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ» يَعْنِي الْمُسَبِّحَةَ وَالْوُسْطَىترجمہ
سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یتیم کی کفالت کرنے والا، چاہے وہ اس کا اپنا یتیم ہو یا کسی اور کا، اگر وہ تقویٰ اختیار کرے تو جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہو گا“ یعنی شہادت اور درمیانی انگلی کی طرح۔