المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محيصة بن مسعود الأنصاري باب: سیدنا محیصہ بن مسعود انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17874
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَاعِدَةَ، عَنْ مُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ مُحَيِّصَةَ، قَالَ: كَانَ لِي غُلَامٌ حَجَّامٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو طَيِّبَةَ، فَكَسِبَ كَسْبًا كَثِيرًا، فَلَمَّا «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ» ، اسْتَرْخَصَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى عَلَيْهِ، فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ وَيَذْكُرُ لَهُ الْحَاجَةَ حَتَّى قَالَ لَهُ: «الْقِ كَسْبَهُ فِي بَطْنِ نَاضِحِكَ»ترجمہ
سیدنا محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرا ایک غلام پچھنے لگانے والا تھا جسے ابوطیبہ کہا جاتا تھا، اس نے بہت زیادہ کمائی کی، جب ”رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگانے والے کی کمائی سے منع فرمایا“ تو میں نے آپ سے اس کی اجازت طلب کی، آپ نے انکار فرما دیا، پھر میں مسلسل آپ سے بات کرتا اور اپنی ضرورت بیان کرتا رہا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اس کی کمائی اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ کے پیٹ میں ڈال دو۔“