حدیث نمبر: 17854
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ، قَالَ: إِنِّي لَفِي الرَّكَبِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى عَيْنُهُ عَلَى سَخْلَةٍ مَنْبُوذَةٍ أَلْقُوهَا، فَقَالَ: «أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا» ؟ قَالُوا: مِنْ هَوَانِهَا أَلْقُوهَا قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا»
ترجمہ

سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سواروں کے قافلے میں تھا کہ آپ کی نظر ایک پھینکی ہوئی مری ہوئی بکری کے بچے پر پڑی جسے لوگوں نے پھینک دیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم دیکھتے ہو کہ یہ اپنے مالکوں کے نزدیک کس قدر بے وقعت ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اسی کی بے وقعتی کی وجہ سے تو اسے پھینکا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ بے وقعت ہے جتنی یہ اپنے مالکوں کے نزدیک بے وقعت ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17854
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 304، حدیث 723