المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسماعيل، عن قيس باب: اسماعیل کی قیس سے روایات
حدیث نمبر: 17847
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ -: «وَاللهِ مَا الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْبَحْرِ، ثُمَّ يُخْرِجُهَا، فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ؟»ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو، اپنی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے، یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی قسم! دنیا آخرت کے مقابلے میں بس ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے، پھر اسے نکالے، تو دیکھے کہ وہ کیا لے کر واپس آتی ہے؟“