حدیث نمبر: 17805
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ آفَاقًا فِيهَا بُيُوتٌ يُقَالُ لَهَا الْحَمَّامَاتُ، حَرَامٌ عَلَى أُمَّتِي دُخُولُهَا» ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا تُذْهِبُ الْوَصَبَ، وَتُنَقِّي الدَّرَنَ، قَالَ: «فَإِنَّهَا حَلَالٌ لِذُكُورِ أُمَّتِي فِي الْأُزُرِ، حَرَامٌ عَلَى إِنَاثِ أُمَّتِي»
ترجمہ

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم عنقریب کئی علاقے فتح کرو گے جن میں ایسے مکانات ہوں گے جنہیں حمام کہا جائے گا، میری امت کے لیے ان میں داخل ہونا حرام ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو تکان دور کرتے اور میل کچیل صاف کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو یہ میری امت کے مردوں کے لیے تہبند کے ساتھ حلال ہیں، اور میری امت کی عورتوں کے لیے حرام ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17805
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 284، حدیث 671