المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي عوف الجرشي، عن المقدام باب: عبدالرحمٰن بن ابی عوف جرشی کی سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رُؤْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ الْجُرَشِيِّ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُوتِيتُ الْكِتَابَ وَمَا يَعْدِلُهُ، يُوشِكُ شَبْعَانٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ يَقُولُ: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ هَذَا الْكِتَابُ، فَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ حَلَالٍ أَحْلَلْنَاهُ، وَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ، أَلَا وَإِنَّهُ لَيْسَ كَذَلِكَ، لَا يَحِلُّ ذُو نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَلَا الْحُمُرُ الْأَهْلِيَّةُ، وَلَا اللُّقَطَةُ مِنَ الْمُعَاهِدِ إِلَّا أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا، وَأَيُّمَا رَجُلٍ ضَافَ قَوْمًا وَلَمْ يَقْرُوهُ فَعَلَيْهِ أَنْ يَغْصِبَهُمْ بِمِثْلِ قِرَاهُ "سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کتاب اور اس کے برابر ایک اور چیز دی گئی ہے۔ عنقریب ایک آسودہ حال شخص اپنے تخت پر بیٹھ کر کہے گا: ہمارے اور تمہارے درمیان بس یہی کتاب کافی ہے، اس میں جو حلال ہو ہم اسے حلال سمجھیں گے اور جو حرام ہو اسے حرام سمجھیں گے۔ خبردار! معاملہ ایسا نہیں۔ ہر کچلی والے درندے کا گوشت حلال نہیں، اور نہ پالتو گدھے کا، اور نہ کسی معاہد کی گری ہوئی چیز، الا یہ کہ وہ اس سے بے نیاز ہو جائے۔ اور جو شخص کسی قوم کے پاس مہمان بن کر جائے اور وہ اس کی ضیافت نہ کریں، تو اسے حق ہے کہ اپنی ضیافت کے برابر ان سے زبردستی وصول کر لے۔“