حدیث نمبر: 17747
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي قُرَيْبَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أُمِّهَا كَرِيمَةَ بِنْتِ الْمِقْدَادِ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - وَكَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ - عَنِ الْمِقْدَادِ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْكَ شَكَكْتُ فِيهِ، قَالَ: «فَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الْأَمْرِ فَلْيَسْأَلْنِي عَنْهُ» ، قَالَ: قَوْلُكَ فِي أَزْوَاجِكَ: «إِنِّي لَأَرْجُو لَهُنَّ مِنْ بَعْدِي الصِّدِّيقِينَ» ، قَالَ: «وَمَنْ تَعُدُّونَ الصِّدِّيقِينَ؟» فَقُلْنَا: أَوْلَادَنَا الَّذِينَ يَهْلِكُونَ صِغَارًا، قَالَ: «وَلَكِنَّ الصِّدِّيقِينَ هُمُ الْمُتَصَدِّقُونَ» قَالَهَا ثَلَاثًا
ترجمہ

…سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا - جو سیدنا مقداد کے نکاح میں تھیں - اپنے شوہر سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: ایک بات جو میں نے آپ سے سنی، اس میں مجھے شک ہو گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کسی معاملے میں شک ہو تو وہ مجھ سے پوچھے۔“ میں نے کہا: آپ کا اپنی بیویوں کے بارے میں یہ فرمانا کہ ”مجھے امید ہے کہ میرے بعد وہ صدیقین کے ساتھ ہوں گی“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم صدیقین کسے سمجھتے ہو؟“ ہم نے کہا: اپنی اولاد کو جو چھوٹی عمر میں فوت ہو جاتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ صدیقین وہ ہیں جو صدقہ کرنے والے ہیں،“ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17747
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 260، حدیث 613