المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عدي بن الخيار، عن المقداد باب: عبیداللہ بن عدی بن خیار کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17719
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، أَنَا اللَّيْثُ، ح وَحَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، عَنِ الْمِقْدَادِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الْكُفَّارِ فَقَاتَلَنِي فَضَرَبَ إِحْدَى يَدَيَّ بِالسَّيْفِ فَقَطَعَنِي، ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، قَالَ: أَسْلَمْتُ لِلَّهِ، أَفَأَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللهِ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقْتُلْهُ» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ قَطَعَ يَدِي، ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ بَعْدَ أَنْ قَطَعَهَا أَقْتُلُهُ؟ قَالَ: «لَا تَقْتُلْهُ،» فَإِنْ قَتَلْتَهُ فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَأَنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُولَ الْكَلِمَةَ الَّتِي قَالَهَا "ترجمہ
…پھر وہ مجھ سے بچنے کے لیے ایک درخت کی آڑ میں چھپ گیا، اور کہا: میں اللہ کے لیے مسلمان ہو گیا، تو کیا میں اس کے یہ کہنے کے بعد اسے قتل کر دوں، یا رسول اللہ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل مت کرو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس نے تو میرا ہاتھ کاٹا تھا، پھر اسے کاٹنے کے بعد یہ بات کہی، کیا میں اسے قتل کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے قتل مت کرو، اگر تم نے اسے قتل کیا تو وہ اس حالت میں ہو گا جس میں تم اسے قتل کرنے سے پہلے تھے، اور تم اس حالت میں ہو گے جس میں وہ اپنی کہی ہوئی بات کہنے سے پہلے تھا۔“