المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المستورد بن شداد الفهري، عن المقداد باب: سیدنا مستورد بن شداد فہری رضی اللہ عنہ کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَأَبُو حَاتِمٍ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: قَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: لَمَّا هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَسَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَشَرَةً، فَكُنْتُ فِي الْعَشَرَةِ الَّذِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَشْرَبُ لَبَنَهَا بَيْنَنَا، فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا لَيْلَةً وَقَدْ رَفَعْنَا لَهُ نَصِيبَهُ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا جَائِعٌ فَشَرِبْتُهُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ أَنَمْ - فَأَتَى الْإِنَاءَ الَّذِي كُنَّا نَضَعُ فِيهِ اللَّبَنَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، فَوَثَبْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَذْبَحُهَا لَكَ؟ قَالَ: «لَا»سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے کہا: جب ہم مدینہ ہجرت کر کے آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دس دس کی ٹولیوں میں تقسیم کر دیا، تو میں ان دس افراد میں شامل تھا جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، ہمارے پاس ایک بکری تھی جس کا دودھ ہم آپس میں پیتے تھے، ایک رات آپ ﷺ کو ہمارے پاس آنے میں دیر ہو گئی، اور ہم نے آپ ﷺ کا حصہ الگ رکھ دیا تھا، تو میں بھوکا ہونے کی وجہ سے اٹھا اور وہ پی لیا۔ پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے - اور میں سویا نہ تھا - آپ ﷺ اس برتن کی طرف آئے جس میں ہم دودھ رکھا کرتے تھے، آپ ﷺ نے دیکھا تو اس میں کچھ نہ پایا، تو میں اٹھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اسے آپ کے لیے ذبح نہ کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“