المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن عباس، عن المقداد باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17699
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَمَدَحَ عُثْمَانَ، فَقَامَ الْمِقْدَادُ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: مَا لَكَ؟ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أَدَعُ شَيْئًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «احْثُوا فِي وُجُوهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی آیا اور اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کی، تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اس کے چہرے پر مٹی ڈالنے لگے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: میں تو وہ بات نہیں چھوڑ سکتا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”چاپلوسی کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔“