المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند جابر بن عتيك باب: سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1769
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانُ بْنُ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنْ شَيْءٌ يَسِيرٌ؟ قَالَ: «وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا»ترجمہ
ابوسفیان بن جابر بن عتیک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص اپنی جھوٹی قسم سے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرے، اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اسے جہنم واجب کر دیتا ہے“، کہا گیا: یا رسول اللہ، اگرچہ وہ کوئی معمولی چیز ہو؟ فرمایا: ”اگرچہ وہ ایک مسواک ہی کیوں نہ ہو۔“