حدیث نمبر: 17675
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَقَرَةُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ، وَنَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا، وَاسْتُخْرِجَتِ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ فَوُصِلَتْ بِهَا سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَيس قَلْبُ الْقُرْآنِ، لَا يَقْرَؤُهَا رَجُلٌ يُرِيدُ اللهَ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ، اقْرَؤُوهَا عَلَى مَوْتَاكُمْ»
ترجمہ

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ قرآن کی چوٹی اور بلندی ہے، اس کی ہر آیت کے ساتھ اسّی فرشتے نازل ہوئے، اور 'اللہ، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ زندہ ہے، ہر چیز کو سنبھالنے والا ہے' عرش کے نیچے سے نکالی گئی، پھر اسے سورۃ البقرہ کے ساتھ ملا دیا گیا، اور سورۃ یٰسین قرآن کا دل ہے، جو شخص بھی اللہ اور آخرت کا گھر چاہتے ہوئے اسے پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے، اسے اپنے مرنے والوں پر پڑھو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17675
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 230، حدیث 541