المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن أبي نافع، عن معقل بن يسار باب: نافع بن ابی نافع کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17674
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا حَمْزَةُ بْنُ عُمَيْرٍ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو يَحْيَى الْمُعَلِّمُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْضِيَ بَيْنَ قَوْمِي فَقُلْتُ: مَا أُحْسِنُ الْقَضَاءَ، فَقَالَ: «اقْضِ بَيْنَهُمْ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی قوم کے درمیان فیصلہ کروں، تو میں نے عرض کیا: مجھے فیصلہ کرنا اچھی طرح نہیں آتا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے درمیان فیصلہ کرو، کیونکہ اللہ عزوجل قاضی کے ساتھ ہے جب تک وہ جان بوجھ کر ناانصافی نہ کرے۔“