المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو المليح بن أسامة الهذلي، عن معقل بن يسار باب: ابوملیح بن اسامہ ہذلی کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17660
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا بَكْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ عَائِشَةَ تَنْزِعُ ثِيَابَهَا، فَقَالَ لَهَا: «مَا لَكِ؟» قَالَتْ: أُنْبِئْتُ أَنَّكَ قَدْ أَحْلَلْتَ وَأَحْلَلْتَ أَهْلَكَ، قَالَ: «أَجَلْ، مَنْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ، وَأَمَّا نَحْنُ فَلَمْ نَحِلَّ، إِنَّ مَعَنَا بُدْنًا حَتَّى نَبْلُغَ عَرَفَاتٍ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کیا، تو آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنے کپڑے اتارتے پایا، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے احرام کھول دیا ہے اور اپنے گھر والوں کو بھی احرام کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو اس کے لیے یہ حکم ہے، لیکن ہم نے احرام نہیں کھولا، ہمارے ساتھ قربانی کے اونٹ ہیں یہاں تک کہ ہم عرفات پہنچ جائیں۔“