المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار باب: معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ، قَالُوا: ثنا الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ - وَقَالَ الْعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ: حَدَّثَنِي الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرِ بْنِ الْمُسْتَنِيرِ السُّلَمِيُّ - ثنا الْمُسْتَنِيرُ بْنُ أَخْضَرَ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي بَعْضِ الطُّرُقَاتِ، فَمَرَرْنَا بِأَذًى فَأَمَاطَهُ - أَوْ نَحَّاهُ - عَنِ الطَّرِيقِ فَرَأَيْتُ مِثْلَهُ فَأَخَذْتُهُ فَنَحَّيْتُهُ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قُلْتُ: يَا عَمِّ رَأَيْتُكَ صَنَعْتَ شَيْئًا فَصَنَعْتُ مِثْلَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَمَاطَ أَذًى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ تُقُبِّلَتْ مِنْهُ حَسَنَةٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ الْعَبَّاسِ الْعَنْبَرِيِّاخضر بن معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی راستے میں تھا کہ ہمارا گزر ایک تکلیف دہ چیز کے پاس سے ہوا، تو انہوں نے اسے ہٹا دیا - یا راستے سے دور کر دیا۔ میں نے اس جیسی ایک چیز دیکھی تو اسے اٹھا کر ہٹا دیا۔ تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: بھتیجے! تمہیں یہ کام کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ میں نے کہا: چچا! میں نے آپ کو ایسا کرتے دیکھا تو میں نے بھی ویسا ہی کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹائے، اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور جس کی کوئی نیکی قبول کر لی جائے وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“