حدیث نمبر: 17600
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لِآخُذُ الْعَنْزَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمَهَا، قَالَ: «وَإِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللهُ»
ترجمہ

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بکری کو ذبح کرنے کے لیے پکڑتا ہوں تو اس پر مجھے رحم آ جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے اس پر رحم کیا تو اللہ تعالیٰ بھی تم پر رحم فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17600
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 204، حدیث 466