المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل باب: یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17594
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ عُقُوبَةَ هَذِهِ الْأُمَّةِ السَّيْفُ، ومَوْعِدَهُمُ السَّاعَةُ، وَالسَّاعَةُ أَدْهَى، وَأَمَرُّ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ عبیداللہ بن زیاد کی عیادت کے لیے اس کے پاس گئے تو معقل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اس امت کی سزا تلوار ہے، اور ان کا وعدہ قیامت ہے، اور قیامت زیادہ سخت اور زیادہ کڑوی ہے۔“