المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل باب: یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17586
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا الْمُضَاءُ الْخَزَّازُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنَ الْأَذَى، وَلْيَأْكُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ»ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اس پر لگی گندگی صاف کرے، پھر اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“