المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاذ بن الحارث الأنصاري بدري " وهو ابن عفراء، وعفراء أمه " باب: سیدنا معاذ بن حارث انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی (آپ ابن عفراء کے نام سے معروف ہیں، عفراء آپ کی والدہ تھیں)
حدیث نمبر: 17511
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ زِيَادٍ الْبَكَّائِيِّ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا: مُعَاذُ بْنُ عَفْرَاءَ وَهُوَ مُعَاذُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ سَوْدَاءَ بْنِ مَالِكِ بْنِ غَنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ، وَعَفْرَاءُ أُمُّهُ، وَهِيَ أُمُّ عَوْفٍ وَمُعَوِّذٍ، كُلُّهُمْ شَهِدَ بَدْرًا، وَعَفْرَاءُ بِنْتُ عُبَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ غَنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ "ترجمہ
ابن اسحاق بدر میں شریک ہونے والوں کے نام گنواتے ہوئے کہتے ہیں: معاذ بن عفراء، اور وہ معاذ بن حارث بن رفاعہ بن سوداء بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار ہیں، اور عفراء ان کی والدہ کا نام تھا، وہ عوف اور معوذ کی بھی والدہ تھیں، ان سب نے بدر میں شرکت کی۔ عفراء بنت عبید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار تھیں۔