❮
❯
حدیث نمبر: 17482
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ، عنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ دَعْوَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ أَنْ يَدْعُوَهُ بِهَا عَبْدٌ مِنْ أَنْ يَقُولَ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْمُعَافَاةَ - قَالَ: أَوْ قَالَ: الْعَافِيَةَ - فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ "
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَالِكٍ عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، «أَنَّهُ أَخَذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، وَمِنْ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً» ، قَالَ: سَأَلُوهُ عَمَّا دُونَ الثَّلَاثِينَ، عَنِ الْبَقَرِ وَالْعَسَلِ فَقَالَ: «لَمْ أُومَرْ فِيهَا بِشَيْءٍ»
ترجمہ

علاء بن زیاد عدوی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی دعا جس کے ذریعے بندہ اللہ سے مانگے، اللہ کو اس سے زیادہ محبوب نہیں کہ وہ کہے: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافات - یا فرمایا: عافیت - مانگتا ہوں۔“ طاؤوس رحمہ اللہ بھی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ”کہ وہ گائے سے تیس میں ایک بچھڑا، اور چالیس میں ایک مسنہ (زکوٰۃ میں) لیتے تھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ان سے تیس سے کم گائے اور شہد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس میں کسی چیز کا حکم نہیں دیا گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17482
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 165، حدیث 346