المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأسود الدؤلي، عن معاذ باب: ابوالاسود دؤلی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17475
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا يَهُودِيًّا - أَوْ نَصْرَانِيًّا - وَتَرَكَ ابْنًا مُسْلِمًا، فَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى مُعَاذٍ فَوَرَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْإِسْلَامُ يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ»ترجمہ
ابوالاسود دؤلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک آدمی، جو یہودی - یا نصرانی - تھا، فوت ہو گیا اور اپنا مسلمان بیٹا چھوڑا۔ تو یہ معاملہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے اسے وارث بنا دیا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اسلام بڑھتا ہے، گھٹتا نہیں۔“