المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن غرائب حديث جابر بن عبد الله رضي الله عنه باب: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1747
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ وَلَيْسَ مَعَنَا زَادٌ إِلَّا مِزْوَدٌ مِنْ تَمْرٍ وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْنَا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ وَكَانَ يُعْطِينَا حَفْنَةً تَمْرٍ حَتَّى نَغْدُوَ وَكَانَ يُعْطِينَا تَمْرَةً تَمْرَةً فَضَرَبَ الْبَحْرَ بِدَابَّةٍ فَأَكَلْنَا مِنْهَا، ثُمَّ إِنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ أَمَرَ بِالضِّلْعِ فَحَنَى، ثُمَّ أَمَرَ رَجُلًا فَرَكِبَ بَعِيرًا فَمَرَّ رَاكِبًا عَلَى الْبَعِيرِ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دستے میں بھیجا اور ہمارے پاس کھجور کے ایک تھیلے کے سوا کوئی زاد راہ نہ تھا، اور آپ ﷺ نے ہم پر ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا، وہ ہمیں روزانہ ایک مٹھی کھجور دیتے تھے یہاں تک کہ وہ ختم ہوگئی، پھر وہ ہمیں ایک ایک کھجور دینے لگے، پھر سمندر نے ہمارے لیے ایک جانور نکال پھینکا تو ہم نے اس میں سے کھایا، پھر ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کی پسلی کو موڑ کر کھڑا کرنے کا حکم دیا، پھر ایک آدمی کو حکم دیا تو وہ اونٹ پر سوار ہوا اور اس کے نیچے سے سوار ہوکر گزر گیا۔