المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى بن طلحة، عن معاذ باب: موسیٰ بن طلحہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17449
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يَقُولُ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ النَّخْلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ - أَوْ قَالَ: مِنَ الْعِنَبِ - "ترجمہ
…احمد بن عمرو خلال کے واسطے سے، وہ یعقوب بن حمید سے، وہ مروان بن معاویہ سے، وہ عمرو بن عثمان بن عمرو بن عبداللہ بن موہب سے، وہ کہتے ہیں: میں نے موسیٰ بن طلحہ کو یہ کہتے سنا: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ کھجور، گندم، جو، اور کشمش - یا فرمایا: انگور - سے (زکوٰۃ) وصول کریں۔“