❮
❯
حدیث نمبر: 1744
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمَّارٍ الدُّهْنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: حَمَلَنِي خَالِي جَدُّ بْنُ قَيْسٍ فِي سَبْعِينَ رَاكِبًا الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَخَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ: «يَا عَمِّ خُذْ عَلَى أَخْوَالِكَ» ، فَقَالَ لَهُ السَّبْعُونَ: يَا مُحَمَّدُ سَلْ لِرَبِّكَ وَلِنَفْسِكَ مَا شِئْتَ، قَالَ: «أَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِرَبِّي فَتَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِنَفْسِي فَتَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ»
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماموں جد بن قیس مجھے ان ستر سواروں میں لے گئے جو انصار میں سے رسول اللہ ﷺ کے پاس وفد بن کر آئے تھے، تو رسول اللہ ﷺ ہماری طرف نکلے اور آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے چچا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے چچا، اپنے ننھیالی رشتہ داروں سے عہد لیجیے“، تو ان ستر افراد نے آپ ﷺ سے کہا: اے محمد، آپ اپنے رب کے لیے اور اپنے لیے جو چاہیں مانگیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو میں تم سے اپنے رب کے لیے مانگتا ہوں وہ یہ کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور جو میں تم سے اپنے لیے مانگتا ہوں وہ یہ کہ تم مجھے اس چیز سے بچاؤ جس سے تم اپنے آپ کو بچاتے ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1744
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 186، حدیث 1757