المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسروق بن الأجدع، عن معاذ باب: مسروق بن اجدع کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17398
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، «فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِمَّا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوْ سُقِيَ بَعْلًا الْعَشْرَ، وَالدَّوَالِي نِصْفَ الْعَشْرِ»ترجمہ
…ابوبکر بن عیاش کے واسطے سے، وہ عاصم بن بہدلہ سے، وہ ابووائل سے، وہ مسروق سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، ”اور مجھے حکم دیا کہ میں ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا لوں، اور مجھے حکم دیا کہ میں گائے سے ہر تیس میں ایک بچھڑا، اور ہر چالیس میں ایک مسنہ لوں، اور مجھے حکم دیا کہ جس زمین کو آسمان (بارش) نے سیراب کیا ہو یا وہ بارانی طریقے سے سیراب ہو اس سے دسواں حصہ (عشر) لوں، اور جسے ڈول سے سینچا جائے اس سے آدھا عشر لوں۔“