المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسروق بن الأجدع، عن معاذ باب: مسروق بن اجدع کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17397
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، «فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهَ مَعَافِرَ»ترجمہ
…عبید بن غنام کے واسطے سے، وہ ابوبکر بن ابی شیبہ سے، وہ یحییٰ بن عیسیٰ سے، وہ اعمش سے، وہ شقیق بن سلمہ سے، وہ مسروق سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، ”اور مجھے حکم دیا کہ میں گائے سے، ہر چالیس میں ایک مسنہ، اور ہر تیس میں ایک بچھڑا یا بچھیا، اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا لوں۔“