المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرو الشيباني، عن معاذ بن جبل باب: ابوعمرو شیبانی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17394
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا طَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَوْسِرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ النَّخَعِيُّ، ثنا أَبُو عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَنُؤَاخَذُ بِكُلِّ مَا نَتَكَلَّمُ بِهِ؟ فَقَالَ: «ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ، وَهَلْ يَكُبُّ النَّاسَ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ فِي جَهَنَّمَ إِلَّا حَصَائِدُ أَلْسِنَتِهِمْ؟»ترجمہ
…اپنے والد کے واسطے سے، وہ ابومعاویہ عمرو بن عبداللہ نخعی سے، وہ ابوعمرو شیبانی سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم سے ہر اس بات پر مؤاخذہ ہوگا جو ہم بولتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیری ماں تجھے روئے، اے معاذ بن جبل! کیا لوگوں کو جہنم میں ان کے نتھنوں کے بل کوئی چیز گراتی ہے سوائے ان کی زبانوں کی کھیتیوں کے؟“