حدیث نمبر: 17381
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ رَوْحِ بْنِ عَائِذٍ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ، فَقَالَ: «مُعَاذُ» فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: «تَدْرِي مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «فَإِنَّ حَقَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا» ، ثُمَّ قَالَ: «هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا هُمْ فَعَلُوا ذَلِكَ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «حَقُّهُمْ عَلَيْهِ أَنْ يُدْخِلَهُمُ الْجَنَّةَ»
ترجمہ

…علی بن زید کے واسطے سے، وہ ابوالملیح سے، وہ روح بن عائذ سے، وہ ابوالعوام سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پیچھے ایک سرخ اونٹ پر سوار تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”معاذ!“ میں نے عرض کیا: حاضر ہوں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بندوں پر اس کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں“، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ جب وہ ایسا کر لیں تو اللہ پر بندوں کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کا حق یہ ہے کہ وہ انہیں جنت میں داخل کرے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17381
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 122، حدیث 245