المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن حميد السكوني، عن معاذ بن جبل باب: عاصم بن حمید سکونی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17375
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلَاةِ الْعِشَاءِ فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا حَتَّى قَالَ قَائِلٌ: صَلَّى وَلَمْ يَخْرُجْ، وَالْقَلِيلُ يَقُولُ: يَخْرُجُ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَعْتِمُوا بِهَذِهِ الصَّلَاةِ، فَقَدْ فُضِّلْتُمْ بِهَا عَلَى سَائِرِ الْأُمَمِ، وَلَمْ يُصَلِّهَا أَحَدٌ قَبْلَكُمْ»ترجمہ
عاصم بن حمید سکونی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس عشاء کی نماز کے لیے آئے تو آپ ﷺ نے ہمارے لیے دیر کی، یہاں تک کہ ایک کہنے والے نے کہا: آپ ﷺ نے نماز پڑھ لی اور باہر نہیں آئیں گے، اور بہت کم لوگ کہہ رہے تھے: آپ باہر آئیں گے، تو رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اس نماز کو دیر سے پڑھو، تمہیں اس کے ذریعے دوسری امتوں پر فضیلت دی گئی ہے، اور تم سے پہلے کسی نے یہ نماز نہیں پڑھی۔“