المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحارث بن عميرة، عن معاذ باب: حارث بن عمیرہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17367
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: وَقَعَ الطَّاعُونُ بِالشَّامِ، فَقَامَ مُعَاذٌ فَخَطَبَهُمْ بِحِمْصَ فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رَحْمَةُ رَبِّكُمْ، وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ، وَمَوْتُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ»ترجمہ
…ابومعاویہ کے واسطے سے، وہ داؤد بن ابی ہند سے، وہ شہر بن حوشب سے، وہ حارث بن عمیرہ زبیدی سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: شام میں طاعون پھیل گیا، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور حمص میں لوگوں سے خطاب کیا، فرمایا: ”بیشک یہ طاعون تمہارے رب کی رحمت ہے، تمہارے نبی کی دعا ہے، اور تم سے پہلے نیک لوگوں کی موت (کا طریقہ) ہے۔“